سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اشتہارات کی آمدن کے بعد اُس کے منافعے میں 195 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جنوری سے مارچ تک کے عرصے کے دوران فیس بک کی آمدن ایک ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
فیس بک کی نئی پروڈکٹس لائیو ویڈیو کے آنے کے بعد اشتہارات کی آمدن بڑھی۔
کمپنی نے اپنی نئی طرز کے شیئرز جاری کرنے کی تجویز بھی دی ہے جس کے ذریعے کمپنی کے بانی مارک زکربرگ کمپنی پر انتظامی کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے اپنے حصص فروخت کر سکیں گے۔
پہلی سہ ماہی کے دوران فیس بک کی فروخت ساڑھے تین ارب ڈالر سے بڑھ کر پانچ ارب 30 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
فیس بک کی آمدن کا 82 فیصد موبائل فیس بک پر اشتہارات سے آیا ہے۔
فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گذشتہ سال فیس بک نے کہا تھا کہ اُس کے مجموعی صارفین کی تعداد ایک ارب 65 کروڑ ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ مزید ایسی کمپنیوں کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہوں۔
یاد رہے کہ سنہ 2012 میں فیس بک نے دوسری کمپنیوں میں بڑی سرمایہ کاری کی تھی اور تصاویر شیئر کرنے کی ویب سائٹ ’انسٹا گرام‘ کو ایک ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فیس بک کو اس سرمایہ کاری سے کتنا فائدہ ہوا ہو گا
No comments:
Post a Comment