Saturday, April 16, 2016

سلمان کا کندھا، قطرینہ کی ہاں اور رنبیر کی نہ


سلمان خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جہاں وہ ایک طرف انتہائی فراخ دل انسان ہیں وہیں وہ یاروں کے یار ہیں اور رشتے نبھانے میں بھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ کبھی وہ انوشکا اور وراٹ کے درمیان صلح کراتے ہیں تو کبھی کترینہ کو رونے کے لیے کندھا دینے کے ساتھ ساتھ ایک عدد نئی فلم بھی دیتے ہیں۔ خبریں ہیں کہ ان کے دوست ساجد ناڈیاڈ والا ایک کامیاب تمل فلم کا ہندی ورژن بنا رہے ہیں جس میں سلمان کترینہ کو سائن کرنے والے ہیں۔

اب سلمان کے بھائی ارباز خان اور ان کی                                                                            
اہلیہ ملائیکہ اروڑہ خان کے درمیان بات طلاق تک جا پہنچی ہے وجہ جو بھی رہی ہو کئی دن سے ان کے علیحدہ ہونے کی خبروں پر قیاص آرائیوں اور خبروں کا سلسلہ جاری تھا اب کہا جا رہا ہے کہ سلمان کے سمجھانے پر دونوں نے طلاق کے فیصلے کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ اب اگر ان کی دریا دلی کی بات کی جائے تو اس کا بھی کوئی ٹھکانا نہیں کہ سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے والی جس ننھی بچی کی ویڈیو فیس بک پر وائرل ہوئی تھی اب وہ سلمان کی فلم ’سلطان‘ میں انوشکا شرما کے بچپن کا رول کرنے والی ہے۔ سلمان کو لگتا ہے کہ اس بچی کی شکل انوشکا سے ملتی ہے۔ اب اسی لیے تو لوگ انھیں کبھی بھائی، تو کبھی دبنگ یا پھر رابن ہڈ کہتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Arabic Terms and their meaning moslty used in day to day conversation

    1. Akhi and ukhti Meaning "my brother" and "my sister" respectively, this descriptor is bigger than family. With...