شارخ خان نے اپنی فلم ’فین‘ کی کہانی پر چوری کے الزام کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ فلم ایک عام کہانی پر مبنی ہے۔
شاہ رخ نے کا کہنا ہے کہ ’ فلم کی کہانی ایک عام سوچ کی عکاسی کر تی ہے، یہ ایک اداکار اور اس کے فین کی کہانی ہے، اس کے بہت سے پہلو ہو سکتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ کوئی پہلو کسی کی کہانی سے ملتا ہو۔‘
یش راج فلمز کی جانب سے بنائی جانی والی فلم ’فین‘ 15 اپریل کو ریلیز کی جانی ہے۔
اس فلم کو ہالی وڈ فلم کی ’کاپی‘ بھی کہا جا رہا ہے۔
اس ساری بحث کے دوران کچھ ڈائریکٹر اور سکرپٹ رائٹر فلم میں اپنے کریڈٹ اور معاوضے کی مانگ کو لے کر ہائی کورٹ پہنچ گئے ہیں۔
سنہ 2014 میں ریلیز ہونے والی ایک فلم کے ڈائریکٹر مہیش ویجناتھ ڈويجوڑے کا الزام ہے کہ ’فین ‘ کی کہانی ان کی لکھی کہانی ’اداکار‘ کی کاپی ہے۔
No comments:
Post a Comment