سوشل میڈیا پر یہ بات وائرل ہو گئی ہے کہ بدھ یعنی 20 اپریل کو چاند سبز رنگ کا دکھائی دے گا۔
ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ایک ایسی چیز وائرل ہو گئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
پہلے بھی ایسی باتیں گردش کرتی رہی ہیں کہ مریخ اتنا ہی بڑا نطر آئے گا جتنا چودھویں کا چاند نظر آتا ہے۔ لیکن یہ درست نہیں۔
وائرل ہونے والی تازہ بات یہ ہے کہ سیاروں کی صف بندی کچھ اس طرح ہو گی کہ چاند 20 اپریل اور پھر 29 مئی کو سبز رنگ کا دکھائی دے گا۔
سپیس ڈاٹ کام کے مطابق یہ بات درست نہیں ہے۔
خبروں کے مطابق کئی سیاروں کی صف بندی ایسی ہو جائے گی کہ چاند 90 منٹ کے لیے سبز دکھائی دے گا۔ اس کے بارے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل سبز رنگ کا چاند 1596 میں دکھائی دیا تھا۔
سپیس ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ جیسے کے مریخ کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی اسی طرح اس من گھڑت خبر کے بارے میں کہا گیا ہے کہ جتنا زیادہ ہو سکے شیئر کریں اور لوگ شیئر کر بھی رہے ہیں۔
سپیس ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ چاند سبز رنگ کا نہیں ہو گا۔ نہ 20 اپریل کو اور نہ کسی اور تاریخ کو۔
اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو ’نیشنل ویڈ ڈے‘ ہے یعنی حشیش کا عالمی دن۔
ہو سکتا ہے کہ چاند سبز رنگ کے ہونے کا اس لیے کہا جا رہا ہے کہ حشیش سبز رنگ کی ہوتی ہے۔
سپیس ڈاٹ کام کے مطابق ان من گھڑت خبروں کے کا آغاز 29 مئی کو چاند کا رنگ تبدیل کرنے سے ہوا لیکن بعد میں 20 اپریل کا بھی اضافہ کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment