Monday, April 25, 2016

Joining the London Marathon from space!

برطانوی خلاباز ٹم پیک نے لندن میراتھن جتنا فاصلہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں ایک ٹریڈ مل پر(دوڑنے کی ورزش کرنے والی مشین) طے کیا۔
خلا میں وزن کی کمی کے باعث انھوں نے خود کو بھاگنے والی جگہ پر قائم رکھنے کے لیے لگام یا خصوصی بیلٹ کا استعمال کیا۔
فضا سے لندن میراتھن میں شرکت کی تیاری
یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق ٹم پیک نے مقررہ 42 کلومیٹر کا فاصلہ تین گھنٹوں اور 35 منٹ میں طے کیا۔
اس کا آغاز اسی وقت ہوگیا تھا جب اتوار کو لندن میراتھن کے دیگر کھلاڑیوں نے مقابلہ شروع کیا۔
تقریب کے آغاز سے پہلے ٹم پیک نے کہا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا چیلینج ہے۔
سپیس سٹیشن کے ٹرانکوئلٹی نوڈ میں الاسٹک کی پٹیاں ان کے کندھوں اور کمر کے گرد ہونے کے باعث وہ بھاگنے والی بیلٹ پر اپنا توازن قائم رکھ سکیں گے۔
یہ پٹیاں اس انداز سے تیار کی جاتی ہے جس سے کش ثقل کی عدم موجودگی میں خلابازوں کی ہڈیوں اور پٹھوں کو ورزش کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اس سے قبل سنہ 1999 میں لندن میراتھن میں ایک خلاباز نے تین گھنٹوں اور 18 منٹ اور 50 سیکنڈ میں اپنا سفر مکمل کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

Germs are causing a death every three seconds"

It was said in highly influential report so that if urgent measures were not 2050 'super bug' bacteria will be killed one person e...